Ahad Nabwi Ka Tamadan – عہد نبوی کا تمدن

 1,700
admin
عہد نبوی ؐ کا تمدن : پروفیسر محمد یٰسین مظہر صدیقی۔
تعارف و تبصرہ: شیخ عبدالرشید
عصر حاضر میں پروفیسر ڈاکٹر محمد یٰسین مظہر صدیقی کا شمار بڑے سیرت نگاروں میں ہوتا تھا۔ انھوں نے سیرت نبوی کے مختلف پہلووں پر قابل ذکر کام کیا ہے۔ ’عہد نبویؐ کا تمدن ‘ بھی اس کی ایک کڑی ہے۔ اسے اسلامک بک فاونڈیشن دہلی نے 2010ء میں شائع کیا ۔ آٹھ سو سے زائد صفحات کی یہ کتاب پانچ ابواب پر مشتمل ہے پہلا باب عہد نبوی کے کھانوں پر ہے جس میں کھانے کی بنیادی ضروریات کو آیات قرآنی کے حوالے سے مختلف زاویوں سے اجاگر کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔
دوسرا باب عہدنبوی کے ملبوسات پر ہے جس میں تمام ضروری لباسوں پر بحث کی گئی ہے۔ تیسرا باب آرائش بدن کے مختلف پہلووں کا احاطہ کرتا ہے۔ چوتھواں باب عہد نبوی کے مکانات اور اسباب زیست سے تعرض کرتا ہے۔ پانچواں باب میں مختلف تقریبات کا ذکر ہے۔ اس کتاب کا مطالعہ ضرور کرنا چاہیے۔
معاشرت کے دو عمومی پہلو ہوتے ہیں ۔ایک نظری و اصولی پہلو جبکہ دوسرا عملی اور ظاہری پہلو ہوتا ہے ۔ یعنی ایک ثقافتی جبکہ دوسرا تمدنی پہلو قرار پاتا ہے ۔ ڈاکٹر محمد یٰسین مظہر صدیقی کی کتاب معاشرت کے دوسرے پہلو یعنی تمدنی پہلو سے متعلق ہے ۔ مصنف نے تقدیم نے لکھا ہے کہ ” اسلامی تہذیب و تمدن بالخصوص نبوی عہد کے دو اہم پہلو ہیں ۔ ایک آفاقی و عالمی پہلو ہے دوسرا مقامی اور علاقائ پہلو ہے ۔ عہد نبویؐ کا تمدن اپنی بنیادوں و نہاد میں عربی اسلامی تمدن ہے جس میں عربی مقامی روایات بھی موجود ہیں , ان خالص مقامی روایات و ظواہر میں سے بھی بعض میں اسلامی آفاقیت موجود ہے اور تمام اقدار و احوال کی طرح تمام مسلمانوں اور مسلم علاقوں کے لیے لازمی اگر نہیں بنتی تو پسندیدہ مسنون ضرور قرار پاتی ہے ۔ اپنی کتاب ” عہد نبوی ؐ کا تمدن ” میں مصنف نے بنیادی طور پر تین امور کا ذکر کیا ہے ۔1۔ ماکولات و مشروبات 2۔ عہد نبوی کے کپڑے اور لباس 3۔ تعمیرات ۔
ڈاکٹر محمد یٰسین مظہر صدیقی کمال درجے کے عالم ,محقق اور اردو زبان کے سیرت نگار ہیں اور سیرت طیبہ کے منفرد پہلووں پر اچھوتے انداز میں رقمطراز ہیں ۔انہوں نےبہت باریک بینی سے احادیث اور کتب سیرت سے گوہر نایاب سمیٹے ہیں ۔ کتاب کے عنوانات بہت فکر انگیز ہیں ۔عہد نبوی کے ماکولات و مشروبات , عہد نبوی کے کھانے ۔ کاشانہ نبوی میں دعوتیں اور کھانے ۔ عہد نبوی کے مشروبات ۔ عہد نبوی کے کپڑے اور لباس ۔ عہد نبوی کے عطریات ۔ عہد نبوی کے امکانات اور اسباب زیست ۔ عہد نبوی میں گھریلو اسباب ۔ عہد نبوی کی تقریبات ,تفریحات اور تیوہار ۔۔ اس کتاب کی ورق گردانی سے عیاں ہوتا ہے کہ عہد نبوی کا تمدن دیگر معروف سیرت نگاروں کی رائے کے برعکس نہایت ترقی یافتہ تھا ۔کتاب کے آخر میں مصادر و مراجح کی جامع فہرست بھی موجود ہے ۔ ڈاکٹر یٰسین مظہر صدیقی کی تمدنِ نبوی ؐ پر گہری نظر کی داد دیئے بغیر نہیں رہا جا سکتا ۔
شیخ عبدالرشید
بشکریہ

Reviews

There are no reviews yet.

Be the first to review “Ahad Nabwi Ka Tamadan – عہد نبوی کا تمدن”

Your email address will not be published. Required fields are marked *